1
0
Thursday 18 Mar 2021 21:03

تحریک لبیک نے چنیوٹ میں ممبر سازی مہم تیز کر دی

تحریک لبیک نے چنیوٹ میں ممبر سازی مہم تیز کر دی
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان چنیوٹ کی جانب سے ضلع بھر میں نئی ممبر سازی مہم نے زور پکڑ لیا ہے اور اس حوالے سے ذرائع ابلاغ میں اشتہارات شائع کروائے جا رہے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کو جاری ہونیوالے اشتہار میں تحریک لبیک کے مرحوم سربراہ مولانا خادم حسین رضوی اور موجودہ قائد حافظ سعد رضوی کی تصاویر کیساتھ انتخابی نشان کرین بھی دکھایا گیا ہے۔ شائع ہونیوالے اشتہار میں متعلقہ ضلعی قیادت کے موبائل فون نمبر بھی دیئے گئے ہیں کہ جو لوگ تحریک کا رکن بننتا چاہتے ہیں ان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مذکورہ نمبروں پر رابطہ کریں۔ دوسری جانب مبصرین نے چنیوٹ میں کشیدہ صورتحال کے پس منظر میں اچانک رکن سازی کے عمل پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ چنیوٹ میں مذہبی حوالے سے کشیدگی پائی جا رہی ہے اور ایسی کشیدہ صورتحال میں کسی جماعت کی جانب سے اچانک نئی ممبرسازی کسی اور جانب اشارہ کرتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 922239
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

غلام مرسلین شیخ
India
السلام علیکم و رحمۃ اللہ برکاتہ
تحریک لبیک کو خوب خوب فروغ دینا چاہیئے، بےشک رسول اللہ کیلئے ہماری جان حاضر ہے۔ لبیک لبیک لبیک یارسول یارسول اللہ۔ جناب امیر محترم سعد حسین آپ کی خدمت گزارش کہ ہمیں بھی تحریک لبیک میں شامل کرلیں، مہربانی ہوگی۔ فقط والسلام
ہماری پیشکش