0
Thursday 18 Mar 2021 21:10

حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر ہیں مخالفت صرف دکھاوے کی ہے، راشد نسیم

حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر ہیں مخالفت صرف دکھاوے کی ہے، راشد نسیم
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر راشد نسیم نے کہا ہے کہ مہنگائی سے لیکر معیشت بحران، کرپشن کے خاتمے تک موجودہ حکومت کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں، آج کے دور میں سیاست کو اصول پسندی اور عوام کی خدمت کی بجائے، بے اصولی، گالی اور ذاتی مفادات کا کھیل بنا دیا گیا ہے، سینیٹ کے انتخابات نے جہاں جمہوریت کے دعویدار پارٹیوں کو بے نقاب کیا، وہاں پر انتخابی اصلاحات کو ناگزیر بنا دیا ہے، ملک میں حکومتیں تو تبدیل ہو جاتی ہیں، مگر عوام کی حالت میں کوئی تبدیلی نہیں آتی، ملک میں حقیقی تبدیلی جماعت اسلامی ہی لا سکتی ہے، جماعت اسلامی کے پاس دیانتدار قیادت اور ویژن موجود ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدین میں تنظیمی اجلاس اور میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔ اس موقع پر سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالقدوس احمدانی، ضلعی امیر سید علی مردان شاہ، نائب امراء سید داود شاہ گیلانی، اللہ بچایو ہالیپوٹہ، عبدالکریم بلیدی، عبدالطیف و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

راشد نسیم نے کہا کہ پہلے اور ابھی بھی صادق سنجرانی کو اپوزیشن نے ہی چیئرمین سینیٹ منتخب کروایا ہے، اندر سے حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر ہیں، باہر صرف دکھاوے کیلئے ایک دوسرے پر الزامات اور مخالفت کرتے ہیں، اس لیے اپوزیشن کبھی بھی اسمبلیوں سے استعفے نہیں دے گی، یہ صرف مضحکہ خیز بیانات ہیں، جو میڈیا کا پیٹ بھرنے کیلئے لئے ہیں، ایم ایم اے کے دور میں قاضی حسین احمد نے جب استعفے دینے کا اعلان کیا تھا، تو اراکین نے فوری استعفیٰ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں عوامی مسائل کے حل سے لیکر سودی نظام، مہنگائی اور غیروں کی غلامی سے نکلنے کیلئے مخلص نہیں، اپنے مفادات کیلئے تو بہت کچھ کر گذرتے ہیں، مگر عوام پر جو قیامت گذر رہی ہے، ان کا انہیں ذرہ بر بھی احساس نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ وہ ملک اور اپنی آئندہ نسلوں کی قسمت بدلنے کیلئے مخلص، قابل و دیانتدار قیادت کا انتخاب کرے، جو ان کے دکھوں کا مداوا اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے۔
خبر کا کوڈ : 922242
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش