0
Thursday 18 Mar 2021 23:03

نواز شریف اور فضل الرحمان کا پی پی کے بغیر بھی تحریک جاری رکھنے پر اتفاق

نواز شریف اور فضل الرحمان کا پی پی کے بغیر بھی تحریک جاری رکھنے پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف کا پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماوں کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور پی ڈی ایم اتحاد کا آئندہ لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق لانگ مارچ اور استعفوں سے متعلق لائحہ عمل پر بھی مشاورت کی گئی۔ دوران گفتگو اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلوں کا انتظار کیا جائے گا۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں میں اتفاق ہوا ہے کہ پیپلزپارٹی آتی ہے تو ٹھیک ورنہ 9 جماعتیں لائحہ عمل دیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے لانگ مارچ اور استعفوں کے علاوہ جیل بھرو تحریک کے حوالے سے بھی مشاورت کی اور پیپلزپارٹی کا جواب ملنے  کے بعد پی ڈی ایم کا اجلاس بلانے پر اتفاق کیا۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی نے سی ای سی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ استعفوں سے متعلق مشاورت کے لیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس 4 اپریل کو ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 922263
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش