0
Thursday 18 Mar 2021 23:09

پشاور ہائی کورٹ کے باہر کیپٹن (ر) صفدر کو انڈے پڑ گئے

پشاور ہائی کورٹ کے باہر کیپٹن (ر) صفدر کو انڈے پڑ گئے
اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ کے باہر مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو انڈے پڑگئے۔ ملک میں پی ٹی آئی اور نون لیگی کارکنوں کے درمیان ایک دوسرے کے رہنماؤں پر سیاہی، انڈے اور جوتے مارنے کا سلسلہ بڑھتا جارہا ہے اور اب پشاور میں پیشی پر آئے نون لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر بھی اس سے محفوظ نہ رہ سکے۔ پشاور ہائی کورٹ نے کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت کی تو وہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کیپٹن محمد صفدر کی ضمانت میں توسیع کردی۔

کیپٹن صفدر کی عدالت میں پیشی کے بعد واپس نکلتے ہوئے نامعلوم افراد نے ان پر انڈے پھینک دیئے۔ صفدر واپس نکل رہے تھے کہ نامعلوم شخص نے 2 انڈے پھینکے اور تیزی سے فرار ہو گیا۔ کیپٹن صفدر اسے مارنے کے لیے دوڑے تو وہ رکشہ میں بیٹھ کر فرار ہوگیا۔ کیپٹن صفدر اور ان کے حامیوں نے نامعلوم شرپسندوں کے خلاف نعرے بازی کی۔ بعدازاں کچھ دیر بعد پشاور پولیس انڈے پھینکنے والے شخص کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
خبر کا کوڈ : 922266
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش