0
Friday 19 Mar 2021 00:25

مولانا نے ایم ایم اے اور مذہبی اتحادوں کیساتھ جو کیا آج انکے ساتھ بھی وہی کچھ ہو رہا ہے، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر 

مولانا نے ایم ایم اے اور مذہبی اتحادوں کیساتھ جو کیا آج انکے ساتھ بھی وہی کچھ ہو رہا ہے، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر 
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی ہانڈی بیچ چوراہے میں پھوٹ گئی، ہم نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ زرداری سب پر بھاری رہیں گے۔ انہوں نے پی ڈی ایم کے ذریعے اپنے تمام مفادات حاصل کرکے اس پر ڈرون حملہ کر دیا۔ نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن کے پنڈی کی طرف مارچ کے تمام منصوبے خاک میں ملا دیئے، یہ کوئی نئی بات نہیں، اس اتحاد کے آغاز سے ہی یہ سب کچھ نظر آرہا تھا، لیکن تعجب ہے کہ مولانا فضل الرحمن جیسے جہاندیدہ سیاست داں کو اس کا احساس نہیں ہوا، یقیناً یہ مکافات عمل ہے، مولانا نے متحدہ مجلس عمل اور مذہبی اتحادوں کے ساتھ جو سلوک کیا، آج ان کے ساتھ بھی وہی کچھ ہو رہا ہے۔

اگر آج پیپلزپارٹی اپنے مفادات کو ترجیح دے رہی ہے تو مولانا کو اس قدر غصہ کیوں آرہا ہے کہ وہ پریس کانفرنس آدھی چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ کیا ماضی میں انہوں نے ایسا نہیں کیا؟ اس کے علاوہ انہوں نے 2018ء کے الیکشن میں ایم ایم اے کی پرانی بانی پارٹیوں سے بے وفائی کرکے اور اپنی ہی پارٹی کے مخلص وفادار ساتھیوں کے مفید مشوروں پر غصہ ہو کر اپنی پارٹی اور ایم ایم اے کو سخت نقصان پہنچایا، اپنی پوری سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ پے درپے شکستوں سے خود کو دوچار کیا، جس کا بدلہ بے وفائی کی صورت میں ان کو مل گیا، اب بھی وقت ہے کہ مولانا مزید رسوائی سے بچنے کیلئے اپنے پرانے مخلص ساتھیوں کے مشوروں پر ناراض ہونے کی بجائے ان کی باتوں پر ٹھنڈے دل سے غور کریں۔
خبر کا کوڈ : 922291
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش