0
Friday 19 Mar 2021 01:05

پنجاب میں عزاداروں کیخلاف اقدامات اور سندھ میں لعل شہباز قلندر کے عرس پر پابندی قابل مذمت ہے، علامہ مقصود ڈومکی

پنجاب میں عزاداروں کیخلاف اقدامات اور سندھ میں لعل شہباز قلندر کے عرس پر پابندی قابل مذمت ہے، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ بسلسلہ ولادت باسعادت حضرت سید الشہداء نواسہ رسول امام حسین عالی مقام علیہ الصلاۃ والسلام جشن انوار شعبان منعقد ہوا۔ تقریب جشن سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ امام حسین عالی مقام تمام عالم انسانیت کے عظیم رہبر اور رہنماء ہیں، جنہوں نے ہمیں باطل اور ظالم قوتوں کے خلاف قیام کا درس دیا ہے، آپؑ نے 72 ساتھیوں کے ساتھ  یزیدی سلطنت کے خلاف قیام کیا اور اسے عبرتناک شکست دی۔ آج بھی اہل حق کے لئے نواسہ رسول امام حسین عالی مقام کا اسوہ اور کردار مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بعض اضلاع میں عزاداران امام حسین علیہ السلام کے خلاف درج مقدمات پر ہمیں تشویش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شریف شہریوں کے نام شیڈول فور میں درج کرنا انتہائی افسوس ناک ہے۔ چنیوٹ کی ضلعی انتظامیہ شیعیان حیدر کرار کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ روکے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے ملک بھر میں عوامی اجتماعات جاری ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کی جانب سے حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس مبارک پر پابندی عائد کی گئی ہے، جس کے باعث اس ملک بھر کے کروڑوں عقیدت مندوں میں تشویش پائی جاتی ہے انہوں نے پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ وہ حضرت شہباز قلندر کے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات پر پابندی کے فیصلے پر نظرثانی کریں۔
خبر کا کوڈ : 922299
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش