0
Tuesday 16 Aug 2011 09:21

پاکستان کے ساتھ تعلقات مشکل لیکن انتہائی اہم ہیں، فوجی امداد کیلئے امریکی تربیتی عملے کی ملک میں موجودگی انتہائی ضروری ہے، امریکہ

پاکستان کے ساتھ تعلقات مشکل لیکن انتہائی اہم ہیں، فوجی امداد کیلئے امریکی تربیتی عملے کی ملک میں موجودگی انتہائی ضروری ہے، امریکہ
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نیولینڈ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات مشکل لیکن انتہائی اہم ہیں، پاکستان کی فوجی امداد کیلئے امریکی تربیتی عملے کی ملک میں موجودگی انتہائی ضروری ہے۔ واشنگٹن میں میڈیا کو بریفنگ کے دوران امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نیولینڈ نے پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے کہا کہ پاکستان میں امریکی سفارت کاروں کی آمد و رفت پر بات چیت جاری ہے، پاکستان کے ساتھ تعلقات مشکل لیکن انتہائی اہم ہیں اور پاکستان کی امداد کارکردگی سے مشروط کرنے کا معاملہ نیا نہیں، پاکستان کی فوجی امداد کیلئے امریکی تربیتی عملے کی ملک میں موجودگی انتہائی ضروری ہے۔ ترجمان نے پاکستان کی جانب سے چین کو ایبٹ آباد آپریشن میں تباہ ہونے والے سٹلیتھ ہیلی کاپٹر تک رسائی دینے کی خبروں پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ وکٹوریہ نیولینڈ کا کہنا تھا کہ لاہور سے اغوا ہونے والے امریکی شہری کی بازیابی کیلئے پاکستانی سکیورٹی ادار ے بے مثال تعاون کر رہے ہیں، ایف بی آئی بھی اس معاملے میں پاکستانی حکام کی معاونت کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 92243
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش