0
Friday 19 Mar 2021 23:25

 نام نہاد بڑی سیاسی جماعتوں میں پڑھے لکھے مڈل کلاس یا غریب نوجوان کی کوئی جگہ نہیں، سراج الحق

 نام نہاد بڑی سیاسی جماعتوں میں پڑھے لکھے مڈل کلاس یا غریب نوجوان کی کوئی جگہ نہیں، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں وسائل کی کمی نہیں، مگر چند خاندان دولت کے ہمالیہ پر قابض ہیں، حرص کے بندے، ڈالروں کے پجاری انسانیت کو بھول چکے ہیں، غریب قوم کی کمائی اور حق کو ہڑپ کرنے والوں کا یوم حساب قریب ہے۔ سیاسی سومنات گر رہے ہیں، حکومت بہت کم عرصے میں ایکسپوز ہوگئی۔ طاقتور اشرافیہ دھونس، دھاندلی، زور اور زر کی بنیاد پر ملک پر مزید قابض نہیں رہ سکتا۔ نام نہاد بڑی سیاسی جماعتوں میں پڑھے لکھے مڈل کلاس یا غریب نوجوان کی کوئی جگہ نہیں۔ نوجوان ظالم جاگیردار اور سرمایہ کار کو للکارنے اور ملک کی ترقی کے لیے جماعت اسلامی کا پلیٹ فارم استعمال کریں، دین کا علم لے کر اٹھیں اور دنیا کی قیادت کریں۔ اللہ اور اس کے رسول کی غلامی پر کسی اور کو ترجیح نہ دیں۔

سراج الحق نے کہا کہ ملک میں ناانصافی، کرپشن، مہنگائی، بے روزگاری اور دیگر مسائل کی وجہ سے عوام شدید تکلیف میں ہے۔ مزدور، کسان، سرکاری ملازم سمیت مڈل کلاس، سفید پوش اور غریب طبقہ انتہائی کسمپرسی کے حالات میں زندگی گزار رہا ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری، غربت، صحت و تعلیم اور دیگر بنیادی سہولتوں کی عدم دستیابی سالہاسال سے ملک کا بڑا مسئلہ ہے۔ کرپشن کا کلچر اداروں میں سرایت کر چکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سودی اور استحصالی نظام میں طاقتور کی دولت میں مزید اضافہ ہورہا ہے، مگر غریب کے پاس اپنے بچوں کو ایک وقت کا کھانا دینے اور بوڑھے والدین کے علاج کے لیے کوئی وسیلہ نہیں ہوتا۔ بنک ایک ارب روپے قرض اسی کو دیتا ہے جس کے پاس ایک ارب کی پراپرٹی ہو۔ قرضہ لینے والے خسارہ دکھا کر پہلا قرض معاف کروا لیتا ہے اور بنک اسے دوبارہ پاوں پر کھڑا کرنے کے نام پر مزید ایک ارب دیتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 922430
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش