0
Friday 19 Mar 2021 23:31

ملتان، ایمرسن کالج کو یونیورسٹی بنانے پر 35 ویں روز بھی احتجاج جاری 

ملتان، ایمرسن کالج کو یونیورسٹی بنانے پر 35 ویں روز بھی احتجاج جاری 
اسلام ٹائمز۔ پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے 35 ویں روز بھی ایمرسن کالج کو یونیورسٹی بنائے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے صغیر احمد قریشی جنرل سیکرٹری ملتان ڈویژن نے کہا کہ شہر ملتان کے عام طلبہ سے تعلیم کا حق چھیننے کا حکومتی فیصلہ قطعا تسلیم نہیں کرتے۔ ایمرسن کالج کو یونیورسٹی بنانا اس خطہ کے طلبہ کے ساتھ ظلم اور ناانصافی ہے تعلیمی نظام کو بہتر اور نئے ادارے قائم کرنے کی بجائے پہلے سے موجود اداروں میں عام طلبہ کے لیے تعلیم کے دروازے بند کرنا کہاں کا انصاف ہے۔ ایمرسن کالج ملتان کے متوسط طبقہ کا کالج ہے یونیورسٹی بننے سے اس کی فیسوں میں اضافہ ہوگا، جو والدین پر ایک بڑا بوجھ بنے گا۔ اس موقع پر پروفیسر شاہد مسعود، پروفیسر فدا بلوچ، پروفیسر جاوید نے کہا ہے کہ شہر ملتان کے طلبہ اور والدین شہر میں ایک تاریخی کالج سے محروم ہو جائیں گے، حکومت اپنا یہ فیصلہ واپس لے، انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ نیا ادارہ قائم کیا جائے لیکن یہاں الٹی گنگا بہتی ہے۔ انہوں نے حکومتی فیصلہ پر برہمی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسترد کیا اور اساتذہ اور کالج کے طلبا و طالبات اور والدین کے ساتھ مل کر حکومت کے اس ظالمانہ اقدام کے خلاف ہر سطح پر احتجاج کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 922431
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش