QR CodeQR Code

آئی ایم ایف کی شرط پر 140 ارب روپے انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ

19 Mar 2021 23:33

وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے آرڈیننس لانے کی منظوری دی۔ ذرائع کے مطابق صدارتی آرڈیننس لانے کیلئے ضابطہ کی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے جبکہ وقت کی کمی کے باعث بل پارلیمنٹ سے منظور نہیں کرایا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر 140 ارب روپے انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر 140 ارب روپے انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے صدارتی آرڈیننس کی بھی منظوری دیدی گئی ہے، وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے آرڈیننس لانے کی منظوری دی۔ ذرائع کے مطابق صدارتی آرڈیننس لانے کیلئے ضابطہ کی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے جبکہ وقت کی کمی کے باعث بل پارلیمنٹ سے منظور نہیں کرایا گیا۔


خبر کا کوڈ: 922432

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/922432/آئی-ایم-ایف-کی-شرط-پر-140-ارب-روپے-انکم-ٹیکس-چھوٹ-ختم-کرنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org