0
Friday 19 Mar 2021 23:37

دنیا بھر میں فیس بک میسنجر، واٹس ایپ اور انسٹا گرام سروس متاثر

دنیا بھر میں فیس بک میسنجر، واٹس ایپ اور انسٹا گرام سروس متاثر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں فیس بک میسنجر، انسٹا گرام اور واٹس ایپ کی سروسز متاثر ہنے کے بعد دوبارہ بحال ہوگئیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام، فیس بک میسنجر اور پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ کی سروس متاثر ہوگئی تاہم کچھ دیر بعد تکنیکی خرابی کو دور کردیا گیا جس کے بعد اب سروسز بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ اس سے قبل سروس متاثر ہونے سے صارفین کو تصاویر، ویڈیوز اور آڈیوز بھیجنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا تاہم سروسز متاثر ہونے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔
خبر کا کوڈ : 922435
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش