0
Tuesday 16 Aug 2011 10:07

شمالی وزیرستان،میران شاہ میں امریکی ڈرون حملہ، 4 افراد ہلاک، 2 زخمی

شمالی وزیرستان،میران شاہ میں امریکی ڈرون حملہ، 4 افراد ہلاک، 2 زخمی
میرانشاہ:اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں امریکی جاسوس طیاروں کے حملے میں 4 افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ ڈرون حملے میں ایک گرلز اسکول کے قریب واقع گھر اور گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں دو میزائل فائر کئے گئے جس سے گھر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ حملے کے بعد بھی علاقے میں جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری رہیں اور علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
دیگر ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں امریکی ڈرون حملے میں چار شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ میں امریکی جاسوس طیاروں نے ایک گھر پر دو میزائل داغے جس میں چار شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ رواں سال کے دوران امریکی جاسوس طیاروں کا یہ ایک سو پچاسواں حملہ ہے جن میں ایک ہزار سے زائد افرا ہلاک ہوئے۔

خبر کا کوڈ : 92245
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش