QR CodeQR Code

پیپلزپارٹی کو استعفوں پر آمادہ کرنے کا ٹاسک شاہد خاقان عباسی کو دیدیا گیا

20 Mar 2021 04:12

نجی ٹی وی کے مطابق پی ڈی ایم کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کرنے کے حوالے سے مسلم لیگ ن کا اجلاس ہوا، جس میں شریف خاندان کی اہم شخصیات اور پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کو پیپلزپارٹی کو اسمبلی سے استعفوں پر آمادہ کرنے کا ٹاسک دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ڈی ایم کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کرنے کے حوالے سے مسلم لیگ نون کا اجلاس ہوا، جس میں شریف خاندان کی اہم شخصیات اور پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی جبکہ نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے شریک تھے۔ اجلاس میں پی ڈی ایم اور پارٹی سیاست سے متعلق حکمت عملی مرتب کرنے کے دوران رہنماؤں میں اختلاف ہوا۔

 
اس موقع پر حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ اگر ہمیں اسی طرح سیاست کرنی ہے تو مسلم لیگ (ن) تقسیم ہوجائیگی، میرے سیاسی استاد نوازشریف ہیں تو میں کس طرح سے ایسی (جارحانہ) سیاست کرسکتا ہوں۔ نوازشریف نے شاہد خاقان عباسی کو پیپلزپارٹی سے مذکرات کرنے اور انہیں اسمبلی سے استعفوں پر آمادہ کرنے کا اہم ٹاسک بھی دیا۔


خبر کا کوڈ: 922458

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/922458/پیپلزپارٹی-کو-استعفوں-پر-ا-مادہ-کرنے-کا-ٹاسک-شاہد-خاقان-عباسی-دیدیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org