QR CodeQR Code

حکومت کو پارلیمنٹ میں اب اپوزیشن کی ضرورت نہیں، فواد چودھری

20 Mar 2021 06:59

نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی ضرورت نہیں لیکن ہم پھر بھی مشاورت سے چلنا چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت کو پارلیمنٹ میں اب اپوزیشن کی ضرورت نہیں۔ نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی ضرورت نہیں لیکن ہم پھر بھی مشاورت سے چلنا چاہتے ہیں۔ جبکہ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء ﷲ نے کہا کہ مشاورت کرنی ہے تو وزیراعظم پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقات کریں۔ رانا ثناء ﷲ نے کہا کہ کمیٹی کمیٹی کھیلنا صرف اپوزیشن کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔


خبر کا کوڈ: 922463

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/922463/حکومت-کو-پارلیمنٹ-میں-اب-اپوزیشن-کی-ضرورت-نہیں-فواد-چودھری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org