0
Saturday 20 Mar 2021 08:40

جاتی امرہ سے اٹھنے والے بیانیے کو علم کی شمع سے شکست دینگے، فردوس عاشق اعوان

جاتی امرہ سے اٹھنے والے بیانیے کو علم کی شمع سے شکست دینگے، فردوس عاشق اعوان
اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے دو نہیں ایک پاکستان کا نعرہ لگایا تھا اور اس مشن کی تکمیل کیلئے پنجاب حکومت یکساں نظام تعلیم کو رائج کرنے جا ر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں پنجاب کے اندر محکمہ تعلیم کے اندر نقب زنی ہوتی رہی، اس نظام کو تہس نہس کیا گیا، موجود حکومت وزیر اعلی کی ہدایات کے مطابق محکمہ تعلیم کی تنظیم نوکر رہی ہے، ہم جاتی امرہ سے اٹھنے والے بیانیے کو علم کی شمع سے شکست دینے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت طبقاتی تعلیمی نظام کی وجہ سے منقسم قوم کو اکٹھا کرنے اور اپنے پاں پر کھڑے کرنے کے لئے کوشاں ہے۔

انکا کہنا تھا کہ تعلیم ایک قومی مشن ہے اور حکومت اس مشن کی تکمیل کے لئے کوشاں ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایک طرف اپوزیشن سیاست کر رہی ہے جبکہ دوسری طرف حکومت عوامی فلاح کے منصوبوں پر عمل پیرا ہو کر عبادت میں مصروف عمل ہے، سیاست کرنے والے ایک دوسرے کے تابوت میں کیل ٹھوکنے پر مصروف ہیں، ذاتی مفاد کیلئے سیاست کریں گے تو وہی حشر ہو گا جو پی ڈی ایم کا ہوا ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ پی ڈی ایم کی روح پرواز کر چکی ہے اور راج کماری اور کنیزیں آ ہ وبکا کررہی ہے، یہاں چند خاندان حاکم رہے اور پوری قوم کو محکوم بنا دیا، ہم قوم کو اپنے پاں پر کھڑا کر رہے ہیں، جب قوم تعلیم یافتہ ہوجائے گی تو پڑھا لکھا نوجوان اپنی قسمت کا فیصلہ خودکرے گا، ببلو ڈبلو لندن میں بیٹھ کر قوم کی قسمت کا فیصلہ نہیں کر سکتے۔
خبر کا کوڈ : 922473
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش