QR CodeQR Code

عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

20 Mar 2021 14:52

 خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دو روز قبل ہی کورونا کی ویکسین لگوائی تھی اور اس موقع پر انہوں نے قوم سے احتیاط کی اپیل بھی کی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کی جانب سے جاری بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ وزیراعظم کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ وزیراعظم نے جمعرات کو ویکسین لگوائی اور پھر اسی دن اسلام آباد میں ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح بھی کیا جس میں زلفی بخاری سمیت دیگر لوگ ان کے ساتھ موجود تھے۔ اس کے بعد وزیراعطم نے کویت کے وزیرخارجہ سے بھی ملاقات کی جس میں ان سے دستاویزات کا بھی تبادلہ ہوا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز سوات موٹر وے کا دورہ بھی کیا تھا اور اس موقع پر وزیر مواصلات مراد سعید اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان بھی موجود تھے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دو روز قبل ہی کورونا کی ویکسین لگوائی تھی اور اس موقع پر انہوں نے قوم سے احتیاط کی اپیل بھی کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 922548

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/922548/عمران-خان-کا-کورونا-ٹیسٹ-مثبت-آگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org