0
Saturday 20 Mar 2021 18:37

مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز کی ملاقات طے، اہم امور پر مشاورت ہوگی

مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز کی ملاقات طے، اہم امور پر مشاورت ہوگی
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں مریم نواز نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کیلئے وقت دیدیا ہے اور دونوں رہنماوں میں یہ ملاقات کل بروز اتوار جاتی امراء رائیونڈ میں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان ملاقات کیلئے پشاور سے لاہور کیلئے روانہ ہو چکے ہیں اور رات گئے لاہور پہنچ جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ مریم، مولانا ملاقات میں پیپلز پارٹی کی حکمت عملی کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی اور مسلم لیگ ن اور جے یو آئی (ف) کی نئی سیاسی حکمت عملی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے نام پر بھی مشاورت ہو گی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ کی جانب سے دیئے گئے نام پر پیپلز پارٹی نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 922588
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش