0
Saturday 20 Mar 2021 21:13

کورونا وائرس، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا

کورونا وائرس، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان آنے والے ممالک سے متعلق نئی فہرست جاری کردی جس کا نوٹی فکیشن ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ عرفان صابر نے جاری کر دیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق کورونا ایس او پیز کے تحت ممالک 3 کٹیگریز میں تقسیم کیے گئے ہیں اور نیا نوٹیفیکشن 23 مارچ سے 5 اپریل 2021ء تک نافذالعمل رہے گا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق اے کٹیگری میں آسٹریلیا، چین، جاپان، نیوزی لینڈ، سنگاپور، سری لنکا اور سعودیہ سمیت 20 ممالک شامل ہیں اور کٹیگری اے کے مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی نہیں ہیں۔

کٹیگری سی میں جنوبی افریقہ، پیرو، کینیا، برازیل، پرتگال، سمیت 12 ممالک شامل ہیں، کٹیگری سی میں شامل ممالک کے مسافروں کی آمد این سی او سی کی اجازت سے مشروط ہیں۔ برطانیہ کو کٹیگری سی سے نکال کر کٹیگری بی میں شامل کردیا گیا ہے جبکہ کیٹیگری اے اور سی کے علاوہ باقی تمام ممالک کیٹیگری بی میں ہیں اور کٹیگری بی کے مسافروں  کا پی سی آر ٹیسٹ کا دورانیہ 72 گھنٹے ہوگا۔ دوسری جانب افریقی ممالک سے کورونا وائرس کے پھیلاو کا خطرہ ہے جس کے سبب 12 افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں، افریقی ممالک کے شہریوں کی پاکستان آمد این سی او سی کی منظوری سے مشروط ہے۔
خبر کا کوڈ : 922604
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش