1
0
Saturday 20 Mar 2021 21:21

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر شیرازی کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آگیا

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر شیرازی کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آگیا
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابق مرکزی صدر سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا۔ سید ناصر عباس شیرازی کی طبیعت ناساز ہوئی تو انہوں نے کورونا ٹیسٹ کروایا، جس پر ان کی رپورٹ پازیٹیو آگئی۔ رپورٹ موصول ہونے پر ناصر شیرازی نے تمام سیاسی و تنظیمی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں اور خود کو کورنٹائین کر لیا ہے۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ تین روز قبل ان کا ٹیسٹ پازیٹیو آیا تھا، جس کے بعد سے وہ مسلسل کورنٹائین میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی طبیعت روز بروز بہتری کی طرف گامزن ہے۔ انہوں نے دوستوں سے دعاوں کی بھی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز کا خصوصی خیال رکھیں، اسے سنجیدہ لیں، کورونا کی تیسری لہر زیادہ خطرناک ہے اور یہ صرف ہماری لاپرواہی کے باعث شدید ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماجی فاصلے سمیت دیگر ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں اور کوشش کریں ہمیشہ باوضو رہیں۔
خبر کا کوڈ : 922605
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

سید نثار علی ترمذی
Pakistan
اللہ تعالیٰ جلد صحت کاملہ عطا فرمائے، آمین ثم آمین۔
ہماری پیشکش