QR CodeQR Code

طاہرالقادری کی عمران خان اور ان کی اہلیہ کی جلد صحتیابی کیلئے دعا

20 Mar 2021 21:48

تحریک منہاج القرآن کے قائد نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس وقت پوری دنیا بالخصوص پاکستان کورونا کی تیسری لہر کی زد میں ہے، احتیاط ہی واحد اور موثر حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ہر ممکن احتیاط کریں۔ غیر ضروری گھروں سے نہ نکلیں اور ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے تعاون کریں۔


اسلام ٹائمز۔ قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر طاہر القادری نے وزیر اعظم عمران خان اور انکی اہلیہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس وقت پوری دنیا بالخصوص پاکستان کورونا کی تیسری لہر کی زد میں ہے، احتیاط ہی واحد اور موثر حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ہر ممکن احتیاط کریں۔ غیر ضروری گھروں سے نہ نکلیں اور ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے تعاون کریں۔ انہوں نے کہاکہ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ امت مسلمہ اور پوری انسانیت کو اس وباء سے نجات دے۔


خبر کا کوڈ: 922609

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/922609/طاہرالقادری-کی-عمران-خان-اور-ان-اہلیہ-جلد-صحتیابی-کیلئے-دعا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org