0
Saturday 20 Mar 2021 23:01

ہم جنرل باجوہ سے پہلے ہی گھر صاف کرنیکی بات کرچکے ہیں، مولانا فضل الرحمان

ہم جنرل باجوہ سے پہلے ہی گھر صاف کرنیکی بات کرچکے ہیں، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جو نکات اٹھائے ہیں، ہم پہلے ہی اس پر بات کرتے آرہے ہیں، اپنا گھر صاف اس وقت ہوگا جب آئین پر عمل ہوگا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ ملتوی ہونے سے قوم کو مایوسی ہوئی ہے، ہم عجلت نہیں چاہتے ہیں، لانگ مارچ بامقصد ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسمبلیوں سے استعفوں کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی نے کچھ وقت مانگا ہے، ہم ان کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔

پی ڈی ایم میٹنگ کی اندرونی کہانی کے میڈیا پر رپورٹس کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب بند کمرے سے ہر بات باہر جائے تو ایسا ہی ہوتا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کورونا ویکسینیشن لگوانے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ یا تو کرونا جھوٹ ہے یا ویکسین فراڈ ہے۔ وزیراعظم عمران خان کو اللہ شفا عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ویکسین کے بعد کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہو۔  فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو رواں ماہ طلب کیا تھا۔ الیکشن کمیشن کی طلبی کے بعد عمران خان کو کورونا ہوگیا۔
 
خبر کا کوڈ : 922627
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش