0
Sunday 21 Mar 2021 13:11

کورونا کی نئی قسم زیادہ مہلک ہے جس سے حالات خراب ہو سکتے ہیں، اسدعمر

کورونا کی نئی قسم زیادہ مہلک ہے جس سے حالات خراب ہو سکتے ہیں، اسدعمر
اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کے رہنما اور سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا کہ کورونا کی یہ نئی قسم تیزی سے پھیلنے والی اور زیادہ مہلک ہے لہٰذا لوگوں کی طرف سے مزاحمت کی وجہ سے عمل در آمد نہایت مشکل ہو رہا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے پچھلے ہفتے سے ہی وارننگ دینا شروع کر دی تھی۔ اس کی وجہ برطانیہ میں آنے والا اسٹرین ہے اور سردیوں میں اس نے وہاں بہت تباہی پھیلائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی یہ نئی قسم تیزی سے پھیلنے والی اور زیادہ مہلک ہے، لوگوں کی طرف سے مزاحمت کی وجہ سے عمل در آمد نہایت مشکل ہو رہا ہے، احتیاطی تدابیر نہ اختیار کرنے سے حالات خراب ہو سکتے ہیں جبکہ پابندیاں صوبوں کی مشاورت سے مزید سخت کی جا سکتی ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ دس لاکھ سے زائد ویکسین کی ڈوز اگلے دس دن میں آجائیں گی اور مزید آرڈر بھی دے چکے ہیں۔ ہم نے تمام صوبوں کو ویکسین منگوانے کی اجازت دی تھی اور پرائیویٹ سیکٹر کو بھی اجازت دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 922682
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش