0
Sunday 21 Mar 2021 16:27

مجھے نہیں لگتا یوسف گیلانی کو عدالتوں سے ریلیف ملے گا، عمران اسماعیل

مجھے نہیں لگتا یوسف گیلانی کو عدالتوں سے ریلیف ملے گا، عمران اسماعیل
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے متعلق کہنا ہے کہ مجھے نہیں لگتا کہ یوسف گیلانی کو عدالتوں سے ریلیف ملےگا۔ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ سینیٹ چیئرمین کا مقابلہ زبردست تھا، حلیم عادل کے معاملے پر آئی جی نے ظلم کیا، مجبوراً انہیں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی جی سندھ مشتاق مہر اپنی ذمہ داریاں نبھاتے تو نوبت یہاں تک نہیں پہنچتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسپتال وفاقی ملکیت ہے وفاق ہی چلائے گا، یہ 3 اسپتال جلد بہتر ہوں گے۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ این اے 249 میں ٹکٹ دینے پر پارٹی کا جو فیصلہ ہے وہ مقدم ہے۔
خبر کا کوڈ : 922698
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش