QR CodeQR Code

مجھے نہیں لگتا یوسف گیلانی کو عدالتوں سے ریلیف ملے گا، عمران اسماعیل

21 Mar 2021 16:27

میڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر سندھ نے کہا کہ سینیٹ چیئرمین کا مقابلہ زبردست تھا، حلیم عادل کے معاملے پر آئی جی نے ظلم کیا، مجبوراً انہیں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا، این اے 249 میں ٹکٹ دینے پر پارٹی کا جو فیصلہ ہے وہ مقدم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے متعلق کہنا ہے کہ مجھے نہیں لگتا کہ یوسف گیلانی کو عدالتوں سے ریلیف ملےگا۔ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ سینیٹ چیئرمین کا مقابلہ زبردست تھا، حلیم عادل کے معاملے پر آئی جی نے ظلم کیا، مجبوراً انہیں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی جی سندھ مشتاق مہر اپنی ذمہ داریاں نبھاتے تو نوبت یہاں تک نہیں پہنچتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسپتال وفاقی ملکیت ہے وفاق ہی چلائے گا، یہ 3 اسپتال جلد بہتر ہوں گے۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ این اے 249 میں ٹکٹ دینے پر پارٹی کا جو فیصلہ ہے وہ مقدم ہے۔


خبر کا کوڈ: 922698

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/922698/مجھے-نہیں-لگتا-یوسف-گیلانی-کو-عدالتوں-سے-ریلیف-ملے-گا-عمران-اسماعیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org