0
Sunday 21 Mar 2021 16:31

دشمن کو پتہ ہے بلوچستان اور کراچی میں محرومی زیادہ ہے، مصطفیٰ کمال

دشمن کو پتہ ہے بلوچستان اور کراچی میں محرومی زیادہ ہے، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ دشمن کو پتہ ہے بلوچستان اور کراچی میں محرومی زیادہ ہے، جہاں محرومی زیادہ ہوگی وہاں دشمن کا وار چلے گا۔ مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی ایک رات میں اپنی وفاداری تبدیل کردیتی ہے، منتخب نمائندوں کو بلوچستان کے لوگوں کا مقدمہ لڑنا چاہیئے تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے عوام کے فنڈ منتخب نمائندوں کی جیب میں چلے جاتے ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہم نے مظلوم عوام کی نمائندگی کی ہے، بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 922699
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش