0
Sunday 21 Mar 2021 21:54

آسٹن کیساتھ بہت جامع اور معنی خیز بات چیت ہوئی، راجناتھ سنگھ

آسٹن کیساتھ بہت جامع اور معنی خیز بات چیت ہوئی، راجناتھ سنگھ
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے ہفتے کے روز اپنے امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن سے ملاقات کے بعد کہا کہ یہ بات چیت بہت وسیع اور معنی خیز رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پوری صلاحیت کے ساتھ ہندوستان امریکہ عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لئے پُرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھارت اور امریکہ کے تعلقات کو اکیسویں صدی کے سب سے اہم شراکت داروں میں سے ایک بنانے کی امید کرتے ہیں۔ آسٹن تین ممالک کے دورے کے تحت جاپان اور جنوبی کوریا کے سفر کے بعد ہندوستان کے دورے پر آئے ہیں۔

راج ناتھ نے کہا کہ امریکی وزیر دفاع کے ساتھ باہمی شرکت، معلومات کا تبادلہ اور رسد کی حمایت سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں لیڈروں نے دو طرفہ اور کثیرالجہتی مشقوں کا بھی جائزہ لیا۔ دونوں رہنماؤں نے ہندوستانی فوج اور امریکی انڈو پیسیفک کمانڈ، سنٹرل کمانڈ اور افریقہ کمانڈ کے مابین تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ راج ناتھ نے بتایا کہ امریکہ کے ساتھ ایل ای ایم او اے، سی او ایم سی اے ایس اے اور بی ای سی اے جیسے دو طرفہ دفاعی معاہدوں پر عمل درآمد کرنے کے اقدامات پر مرکوز بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ میں امریکی دفاعی صنعت کو ہندوستان کے دفاعی شعبے میں لبرل ایف ڈی آئی پالیسیوں سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت امریکہ کے ساتھ مضبوط دفاعی شراکت داری کو مزید تقویت دینے کے لئے پُرعزم ہے۔ اسی دوران آسٹن نے ملاقات کے بعد کہا کہ راجناتھ سنگھ اور میں نے بہت معنی خیز گفتگو کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 922718
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش