QR CodeQR Code

امریکا کے خلاف جہاد جاری رکھا جائے، اسامہ کی موت کا انتقام لیا جائے گا، الظواہری

16 Aug 2011 14:16

اسلام ٹائمز:بارہ منٹ دورانیہ کی نئی وڈیو میں القاعدہ کے نئے سربراہ نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کی موت کا انتقام لیا جائے گا۔ الظواہری نے تیونس اور مصر میں آنے والے انقلاب کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب ان ملکوں میں القاعدہ کا پیغام پھیلانے میں مدد ملے گی


دبئی:اسلام ٹائمز۔القاعدہ کے نئے سربراہ ایمن الظواہری کی نئی وڈیو سامنے آگئی ہے، جس میں انہوں نے اسامہ کے بعد جنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ بارہ منٹ دورانیہ کی نئی وڈیو ایک جہادی ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہے، جس پر القاعدہ کے نئے سربراہ ایمن الظواہری کے بقول مجاہدین کے امام، اسامہ بن لادن کی موت کا انتقام لیا جائے گا۔ دیگر ذرائع کے مطابق القاعدہ کے نئے سربراہ ایمن الظواہری نے امریکا کے خلاف جہاد جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بارہ منٹ کے ویڈیو پیغام میں ایمن الظواہری کا کہنا تھا امریکا کرمینل ہے۔ اسامہ بن لادن کی شہادت کے باوجود امریکا کے خلاف جہاد جاری رکھا جائے۔ الظواہری نے تیونس اور مصر میں آنے والے انقلابات کو بھی خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب ان ملکوں میں القاعدہ کا پیغام پھیلانے میں مدد ملے گی۔


خبر کا کوڈ: 92273

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/92273/امریکا-کے-خلاف-جہاد-جاری-رکھا-جائے-اسامہ-کی-موت-کا-انتقام-لیا-گا-الظواہری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org