0
Sunday 21 Mar 2021 23:56

پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم ظالموں کا ٹولہ ہے یہ امریکہ اور آئی ایم ایف کی غلامی پر ہیں، سراج الحق 

پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم ظالموں کا ٹولہ ہے یہ امریکہ اور آئی ایم ایف کی غلامی پر ہیں، سراج الحق 
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ملتان میں جلسہ عام سے خطاب میں کہا کہ تمام مسائل کا حل اللہ اور رسول کے نظام میں ہے، پاکستان کو کسی جرنیل یا وڈیرے نے نہیں بنایا، اس قوم کو بریانی اور سونامی کی ضرورت نہیں، یہ میر جعفر و میر صادق کے نسل سے تعلق رکھنے والے لوگ ایوانوں پر قابض ہوگئے، اس کرپٹ اشرافیہ نے پاکستان کے نظریے کے ساتھ وفا نہیں کی، یہ کیسا نظام ہے اس ملک میں کچھ لوگوں کے کتے گوشت اور پلاو کھاتے ہیں غریب کا بچہ کوڑے میں رزق تلاش کرتا ہے، غریب کا بیٹا اگر ڈگری حاصل کر لے تو اس کو نوکری نہیں ملتی، ہسپتالوں میں غریب کا علاج نہیں ہوتا۔ اسد عمر نے کہا تھا یہ قوم روئے گی آج واقعی ہی قوم رو رہی ہے،آج لوگوں کو معلوم نہیں کہ اصل حکومت کس کی ہے، پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی ظالموں کا ٹولہ ہے، میرا معصوم وزیراعظم کہتا ہے روپے کی قیمت کم ہوتی ہے تو ٹی وی سے معلوم ہوتا ہے، اس حکومت میں جانگیرترین کے جہاز کے پزرے لگے ہوئے ہیں، پرانے مستریوں سے نیا پاکستان بنا رہے ہیں، کرونا کی تیسری نسل کا اب بھی حکومت کے پاس کوئی علاج نہیں، پی ٹی ائی اور پی ڈی ایم امریکی ایجنڈے اور ائی ایم ایف کی غلامی پر ہیں، ملتان میں شاہ محمود قریشی، یوسف رضا گیلانی نے بار بار نمائندگی حاصل کی مگر پورے جنوبی پنجاب کے لوگوں کے ساتھ ہر حکومت نے دھوکہ کیا، ہم جنوبی پنجاب کے لوگوں کو حقوق دلوانا چاہتے ہیں، کورونا کے نام پر جو پیسہ لیا وہ کہاں گیا وزیراعظم صاحب بائیس کروڑ عوام کورونا ویکسین سے محروم ہیں اگر میں آپ کی جگہ ہوتا تو پہلے بائیس کروڑ عوام کو کورونا ویکسین لگواتا، میری دعا ہے اللہ وزیراعظم کو صحت دے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جماعت اسلامی کی حکومت ہی لوگوں کی تقدیر بدلے گی، جہاں سب لوگوں کے لیئے اسلامی ریاست کے مطابق یکساں حقوق ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 922742
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش