0
Monday 22 Mar 2021 01:41

ماضی کی حکومتوں نے ملک میں کرپشن کو پنپنے دیا، وزیراعلیٰ پنجاب

ماضی کی حکومتوں نے ملک میں کرپشن کو پنپنے دیا، وزیراعلیٰ پنجاب
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثماب بزدار کا کہنا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے ملک میں کرپشن کو پنپنے دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کرپشن کے ناسور نے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کیا، کرپشن کرنا نہ صرف ملک اور قوم سے غداری کے مترادف ہے بلکہ یہ ناقابل برداشت جرم بھی ہے تاہم ماضی کی حکومتوں نے کرپشن کو پنپنے دیا۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کو کرپشن فری بنانا میرا مشن ہے، کرپٹ افسروں اور اہلکاروں کے لئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں جب کہ کرپشن کے خلاف بلاامتیاز زیرو ٹالرنس کی پالیسی جاری رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 922744
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش