QR CodeQR Code

گیلانی کے بیٹے کی ویڈیو کو نظر انداز نہیں ہونے دینگے، فرخ حبیب

22 Mar 2021 11:10

اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی کے رہنماء کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ضمیروں کے سوداگر کو نااہل کرکے مثال بنائے، الیکشن کمیشن مثال بنائے تو آئندہ کوئی سینیٹ انتخابات میں پیسہ چلانے کی جرأت نہیں کریگا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ گیلانی کے بیٹے کی ویڈیو میں موجود ثبوتوں کو نظر انداز نہیں ہونے دیں گے۔ فرخ حبیب کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ووٹ خریدنے اور ضائع کرنے کی واردات گیلانی کے بیٹے کی ویڈیو میں پکڑی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ثبوت کسی صورت بھی نظر انداز نہیں ہونے دیں گے، الیکشن کمیشن ضمیروں کے سوداگر کو نااہل کرکے مثال بنائے۔ فرخ حبیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن مثال بنائے تو آئندہ کوئی سینیٹ انتخابات میں پیسہ چلانے کی جرأت نہیں کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 922799

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/922799/گیلانی-کے-بیٹے-کی-ویڈیو-کو-نظر-انداز-نہیں-ہونے-دینگے-فرخ-حبیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org