0
Monday 22 Mar 2021 11:12

چیئرمین سینیٹ کے انتخابات اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

چیئرمین سینیٹ کے انتخابات اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کے چیئرمین کے انتخابات اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کے چیئرمین کے انتخابات اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیئے۔ درخواست میں وفاقی حکومت، صادق سنجرانی، سینیٹ سیکرٹریٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 12 مارچ 2021ء کو سینیٹ چیئرمین کے انتخابات منعقد ہوئے، چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں دھاندلی کی گئی، یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹ غیر قانونی طریقے سے مسترد کیے گئے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت چیئرمین سینیٹ کا بارہ مارچ کا نوٹیفکیشن معطل کرنے سمیت چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کالعدم قرار دے، یوسف رضا گیلانی کے مسترد ووٹوں کو منظور کرکے چیئرمین سینیٹ قرار دیا جائے۔ واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ کے لیے صادق سنجرانی نے 48 اور یوسف رضا گیلانی نے 42 ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ 8 ووٹ مسترد ہوئے، جن میں سے 7 ووٹ یوسف رضا گیلانی کے تھے۔
خبر کا کوڈ : 922800
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش