0
Monday 22 Mar 2021 12:17

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ، 4 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ، 4 کشمیری نوجوان شہید
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ وادی میں قابض فوج نے فائرنگ کر کے مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران فائرنگ کرکے مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا جس کے بعد گزشتہ ہفتے سے لیکر اب تک شہید نوجوانوں کی تعداد 7 ہو چکی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں نام نہاد آپریشن میں گھر گھر تلاشی کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جب کہ جعلی مقابلے کے دوران نوجوانوں کو گولیاں ماری گئیں۔قابض افواج کی جانب سے علاقے میں اب بھی آپریشن جاری ہے جب کہ احتجاج کے خدشے کے پیش نظر علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس کو بند کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 922829
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش