0
Monday 22 Mar 2021 13:02

کچی آبادیوں اور گوٹھ آباد اسکیموں نے کراچی کو تباہ کردیا، سندھ ہائیکورٹ

کچی آبادیوں اور گوٹھ آباد اسکیموں نے کراچی کو تباہ کردیا، سندھ ہائیکورٹ
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نالوں کے اطراف تجاوزات آپریشن سے متعلق مکانات مسمار کرنے کیخلاف مکینوں کی درخواست پر حکام کو نوٹس جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسز راشدہ پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو اورنگی ٹاؤن کراچی میں نالوں کے اطراف انسداد تجاوزات آپریشن میں مکانات مسمار کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے مؤقف دیا کہ تجاوزات کی آڑ میں لیز شدہ مکانوں کو بھی منہدم کیا جا رہا ہے، درخواستگزاروں کے پاس قانونی دستاویزات اور لیز ہے۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے کہ کچی آبادیوں اور گوٹھ آباد اسکیموں نے کراچی کو تباہ کر دیا، سپریم کورٹ نے نالوں کی صفائی کا حکم دیا ہے، بے ہنگم تعمیرات اور خلاف ضابطہ منظوری نے کراچی کو بڑا نقصان پہنچایا، آپ کو نالوں پر لیز کس نے دی؟

عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے مؤقف دیا کہ یہ مکانات نالوں سے متصل ہیں، جس کی دستاویزات موجود ہیں۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے کہ بارش میں کیا حال ہوتا ہے، کراچی کا آپ کو یاد نہیں؟ بارش میں تو اورنگی نالے میں بچے بہہ گئے تھے۔ عدالت نے مکینوں کی درخواست پر حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کے ایم سی اور دیگر کو آئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔ عدالت نے درخواستگزار کو درخواست قابل سماعت ہونے پر مطمئن کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 922836
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش