0
Monday 22 Mar 2021 16:34

بار بار دہرانے پر بھی جھوٹ جھوٹ ہی رہتا ہے، راہل گاندھی

بار بار دہرانے پر بھی جھوٹ جھوٹ ہی رہتا ہے، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی آج کیرالا کے دورے پر ہیں۔ راہل گاندھی کیرالا میں ہونے والے عام اسمبلی انتخابات کی تشہیری مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بار بار دہرانے پر بھی جھوٹ جھوٹ ہی رہتا ہے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے 14 اور 25 فروری کو دو اخباروں میں شائع ہونے والے ایک جیسے اشتہار پر نریندر مودی پر طنز کیا ہے۔ دراصل مودی کی تصویر کے ساتھ 'پربھات خبر' اور 'سن مارگ' نامی اخباوں میں ایک جیسے اشتہار شائع ہوئے تھے۔ یہ اشتہار پہلے 14 فروری کو پھر 25 فروری کو شائع کیا گیا تھا۔

دونوں اشتہارات میں مودی کی تصویر کے ساتھ ایک خاتون کی تصویر بھی دکھائی گئی ہے۔ ان اخباروں میں تصویر کے ساتھ شائع اشتہار میں لکھا ہے ’’میں نے اپنا گھر ’پردھان منتری آواس یوجنا‘ کے تحت حاصل کیا۔ تقریباً 24 لاکھ خاندانوں کے سر پر چھت ہونے کے باعث وہ خود کفیل ہوگئے۔ ایک ساتھ آئیں اور مل کر خود انحصار بھارت کے خواب کو حقیقت بنائیں‘‘۔ اس کے ساتھ ایک نعرہ بھی لکھا ہے ’خود انحصار ہندوستان، خود انحصار بنگال‘۔

خبروں کے مطابق اشتہار میں جس خاتون کی تصویر شائع ہوئی ہے اس کا نام لکشمی دیوی ہے۔ لکشمی دیوی کے پاس اپنا مکان نہیں ہے۔ وہ ایک بہت ہی چھوٹے مکان میں رہتی ہیں جس کا ماہانہ 500 روپے کرایہ لیا جاتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق لکشمی دیوی کو یہ تک نہیں معلوم کہ ان کی یہ تصویر کب لی گئی تھی۔ اب اس اشتہار کے بہانے اپوزیشن مودی حکومت پر جھوٹے پروپیگنڈے کا الزام لگا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 922867
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش