QR CodeQR Code

بنگال الیکشن میں بی جے پی نے اپنا اصلی چہرہ دکھا دیا ہے، پی چدمبرم

22 Mar 2021 17:50

کانگریس کے سرکردہ لیڈر نے کہا کہ سی اے اے ملک کو تقسیم کریگا، مسلمانوں کیخلاف تفریق پیدا کریگا اور لاکھوں بھارتیوں کو انکی شہریت کے حق سے محروم کریگا۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی کے سابق وزیر داخلہ اور کانگریس کے سرکردہ لیڈر پی چدمبرم نے پیر کے روز بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے مغربی بنگال کے انتخابی منشور میں اپنا اصلی چہرہ ظاہر کر دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی نے جس طرح سے انتخابی منشور میں کہا ہے کہ حکومت بننے کے پہلے دن شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) نافذ کیا جائے گا، اس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ بی جے پی کی منشا کیا ہے۔ پی چدمبرم نے کہا کہ سی اے اے ملک کو تقسیم کرے گا، مسلمانوں کے خلاف تفریق پیدا کرے گا اور لاکھوں بھارتیوں کو ان کی شہریت کے حق سے محروم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھاجپا کا ارادہ ڈرانے، دھمکانے اور لاکھوں غریبوں و قانون پر عمل کرنے والے شہریوں خصوصاً مسلمانوں کے ذہن میں ڈر پیدا کرنے کا ہے کہ انہیں ڈٹینشن کیمپ میں بھیج دیا جائے گا۔ پی چدمبرم نے اپیل کی کہ آسام اور بنگال کے لوگوں کو بی جے پی اور اس کے ’زہریلے ایجنڈے‘ کو ہرانے کے لئے نتیجہ خیز طریقے سے ووٹنگ کرنی چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 922879

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/922879/بنگال-الیکشن-میں-بی-جے-پی-نے-اپنا-اصلی-چہرہ-دکھا-دیا-ہے-چدمبرم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org