QR CodeQR Code

مریم نواز اور فضل الرحمٰن نیب پر حملہ کرنے جا رہے ہیں، حلیم عادل شیخ

22 Mar 2021 18:02

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ سندھ حکومت کو اپوزیشن لیڈر بھی مرضی کا چاہیئے اور جج بھی، ان لوگوں کو الیکشن کمشنر بھی اپنی مرضی کا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور جے آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نیب پر حملہ کرنے جا رہے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نیب پر حملہ کرنے جارہے ہیں، بہتر ہے کہ مولانا صاحب بھی اپنے ساتھ اپنی رسیدیں ساتھ لے کر جائیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کو اپوزیشن لیڈر بھی مرضی کا چاہیئے اور جج بھی، ان لوگوں کو الیکشن کمشنر بھی اپنی مرضی کا چاہیئے۔

انہوں نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ کتے ہر دوسرے دن بچوں کو کاٹ رہے ہیں جج نے ان کے خلاف حکم دیا تو ان کے خلاف ہوگئے۔ اس سے قبل اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ و دیگر ملزمان عدالت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔ فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے 7 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔ واضح رہے کہ حلیم عادل شیخ و دیگر ملزمان پر ہنگامہ آرائی سمیت متعدد الزامات کے تحت میمن گوٹھ تھانے میں دو مقدمات درج ہیں۔


خبر کا کوڈ: 922893

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/922893/مریم-نواز-اور-فضل-الرحم-ن-نیب-پر-حملہ-کرنے-جا-رہے-ہیں-حلیم-عادل-شیخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org