0
Monday 22 Mar 2021 19:57

پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر کی قیادت میں کامیابیوں کی نئی بلندی طے کرے گی، آرمی چیف

پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر کی قیادت میں کامیابیوں کی نئی بلندی طے کرے گی، آرمی چیف
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نئے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی قیادت میں کامیابیوں کی نئی بلندی طے کرے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے نئے ایئر چیف مارشل کی جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی جس میں جنرل قمرجاوید باجوہ نے ظہیر احمد بابر کو کمانڈ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے نئے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ آپ کی قیادت میں کامیابیوں کی نئی بلندی طے کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 922896
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش