QR CodeQR Code

جی بی آنیوالے 2 سیاحوں میں کرونا کی تشخیص

22 Mar 2021 23:42

مختلف اضلاع میں 8 سیاح، 83 ٹیچر اور اسٹوڈنٹس اور دیگر 155، مقامی افراد سمیت مجموعی طور 246 ٹیسٹ نمونے لئے گئے تھے، جن میں 2 سیاحوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوگئی۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان آنے والے 2 سیاحوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوگئی۔ صوبائی محکمہ صحت سے جاری رپورٹ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں 8 سیاح، 83 ٹیچر اور اسٹوڈنٹس اور دیگر 155، مقامی افراد سمیت مجموعی طور 246 ٹیسٹ نمونے لئے گئے تھے، جن میں 2 سیاحوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوگئی۔ جی بی میں کرونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 15 ہوگئی ہے، جن میں سے 4 سیاح اور 11 مقامی افراد شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 922921

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/922921/جی-بی-ا-نیوالے-2-سیاحوں-میں-کرونا-کی-تشخیص

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org