0
Tuesday 23 Mar 2021 15:39

جماعت اسلامی کی کراچی میں اساتذہ پر تشدد اور گرفتاریوں کی شدید مذمت

جماعت اسلامی کی کراچی میں اساتذہ پر تشدد اور گرفتاریوں کی شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے کراچی میں اساتذہ پر تشدد اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پُرامن اساتذہ جن میں خواتین بھی شامل تھیں، ان پر تشدد، گرفتاریاں اور فسطائیت اور آمریت کی بدترین نشانی ہیں، جمہوریت کے دعویدار سندھ حکومت اور وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے حقوق کیلئے احتجاج کرنے والے اساتذہ پر تشدد اور گرفتاری کا حکم دیکر مارشل لاء کی یاد تازہ کر دی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں کاشف سعید شیخ نے کہا کہ آئی بی ٹیسٹ پاس اساتذہ جن میں خواتین بھی شامل ہیں، گذشتہ کئی سالوں سے 950 ساتھیوں کی مستقل ملازمت کیلئے احتجاجی دھرنے اور بھوک ہڑتال کر چکے، لیکن ان کے مسائل حل کرنے کی بجائے بار بار ان کی تذلیل کی جاتی رہی ہے۔

کاشف سعید شیخ نے کہا کہ پیغمبری پیشے سے تعلق رکھنے والے معزز ٹیچرز کی اس طرح تذلیل اور تشدد، ماﺅں بہنوں کو گھسیٹ کر موبائل میں ڈلانا کہاں کا انصاف ہے، پوری دنیا میں حکومتی رہنماﺅں کے سرکاری آفس کے سامنے لوگ اپنے جائز حقوق کیلئے احتجاج کرتے ہیں، لیکن سندھ حکومت کراچی میں وزیراعلیٰ ہاﺅس کو وائٹ ہاﺅس سے بھی زیادہ سیکورٹی دیکر جاگیرداری اور سرمایہ دارانہ سسٹم کی نمائندگی کی ہے۔ انہوں نے سندھ حکومت سے پُرزور مطالبہ کیا کہ فوری طور پر گرفتار اساتذہ کی رہائی، جائز مطالبات منظور کرکے عزت کے ساتھ زندگی گذارنے اور مستقبل کے معمار بچوں کا تعلیمی سلسلہ بحال رکھ سکیں۔
خبر کا کوڈ : 923013
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش