0
Tuesday 23 Mar 2021 16:15

سندھ میں تمام درگاہیں و مزارات دوبارہ کھول دیئے گئے

سندھ میں تمام درگاہیں و مزارات دوبارہ کھول دیئے گئے
اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ نے صوبے بھر میں کورونا وبا کے باعث بند کی گئی درگاہیں اور مزارات دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اوقاف سندھ سہیل انور سیال نے کہا کہ زائرین کورونا وائرس سے تحفظ کیلئے وضع کردہ تدابیر (ایس او پیز) پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں، ماسک لازمی پہنیں، اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی کا تحفظ کریں۔ محکمہ اوقاف حکومت سندھ نے صوبے میں تمام مزارات کو دوبارہ کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ محکمہ داخلہ سندھ نے درگاہوں اور مزارات پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت کی۔
خبر کا کوڈ : 923021
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش