QR CodeQR Code

مریم نواز کی پیشی، نیب دفتر کو ریڈ زون قرار دینے کی درخواست منظور

23 Mar 2021 17:54

نیب کی درخواست پر وفاقی وزارت داخلہ نے بھی 25 اور 26 مارچ کو نیب آفس کے احاطے کی سکیورٹی رینجرز کے سپرد کرنے کی منظوری دی ہے۔ نیب آفس اور گردونواح میں پولیس تعینات رہے گی۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کی 26 مارچ کو طلبی کے موقع پر نیب لاہور کو ریڈ زون قرار دے دیا گیا۔ وفاقی وزارتِ داخلہ نے نیب آفس کی سکیورٹی رینجرز کے سپرد کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے مریم نواز کی 26 مارچ کو پیشی کے حوالے سے نیب لاہور کی درخواست منظور کرلی، سب کیبنٹ کمیٹی برائے امن و امان نے نیب آفس کو ریڈ زون قرار دے دیا۔ نیب کی درخواست پر وفاقی وزارت داخلہ نے بھی 25 اور 26 مارچ کو نیب آفس کے احاطے کی سکیورٹی رینجرز کے سپرد کرنے کی منظوری دی ہے۔ نیب آفس اور گردونواح میں پولیس تعینات رہے گی۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کہتے ہیں کہ امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوررونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔
 


خبر کا کوڈ: 923036

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/923036/مریم-نواز-کی-پیشی-نیب-دفتر-کو-ریڈ-زون-قرار-دینے-درخواست-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org