0
Tuesday 23 Mar 2021 18:02

بلاول بھٹو اور سراج الحق کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

بلاول بھٹو اور سراج الحق کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری اور امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی نے پاکستان پیپلز پارٹی سے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شمولیت سے معذرت کرلی۔ دوسری جانب پی پی ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ڈی ایم میں جماعت اسلامی کی کمی محسوس کی جاتی ہے، اگر جماعت اسلامی پی ڈی ایم میں آئے تو تحریک زیادہ مؤثر ہو سکتی ہے۔

ذرائع جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ملاقات میں باور کروایا کہ جماعت اسلامی اپوزیشن کے طور پر اپنی علیحدہ شناخت کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے تجویز دی کہ پی ڈی ایم کو متحد رہنا چاہیئے تاکہ حکومت کو مشکل وقت ملے۔ ذرائع پی پی نے کہا کہ پی ڈی ایم میں اسمبلی سے استعفوں کو مشروط کرنے سے ہمارا موقف سامنے آیا۔ ذرائع جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کے لیے پارلیمانی روایات سامنے رکھی جائیں۔ جماعت اسلامی نے یہ بھی باور کروایا کہ اُس کے ایک ووٹ کا مسئلہ نہیں، پی ڈی ایم میں بیٹھ کر معاملات طے کریں۔
خبر کا کوڈ : 923041
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش