QR CodeQR Code

ہیروشیما سے عراق اور کابل تک، دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد امریکہ ہی ہے

16 Aug 2011 16:08

اسلام ٹائمز:66 سال پہلے اگست کے مہینے میں جاپان کے شہروں ہیروشیما اور ناگا ساکی پر امریکہ کی طرف سے ایٹم بم گرا کر دنیا میں بدترین تباہی کی ابتدا کرنے والا امریکہ کس منہ سے انسانی حقوق اور جمہوریت کی دعویدار بنی ہے ہیروشیما سے لے کر ویٹ نام تک اور عراق سے لیکر کابل اور فاٹا کی بربادی تک، دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد امریکہ ہی ہے


پاراچنار:اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی کے صدر مقام پاراچنار میں امن تحریک کے زیر اہتمام جاپان کے شہروں ہیروشیما اور ناگا ساکی پر امریکہ کی طرف سے ایٹم بم گرانے کے حوالے سے ایک امن مشاعرہ منعقد ہوا۔ جس میں مقامی شعراء نے اپنے کلام کے ذریعے جبکہ سکالرز اور دانشوروں نے اپنے خطابات کے ذریعے اپنے اپنے پیغامات دیتے ہوئے کہا کہ عالمی دہشت گرد امریکہ کس منہ سے انسانی حقوق، جمہوریت اور امن کی دعویدار بنی ہوئی ہے۔ ہیروشیما اور ناگا ساکی سے لے کر ویٹ نام تک اسی طرح عراق سے لیکر افغانستان اور قبائلی علاقہ جات کی تباہی و بربادی تک، دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد امریکہ ہی ہے۔
انہوں نے امام خمینی کی دور اندیشی اور استعمار دشمنی کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی نے امریکہ کو شیطان بزرگ اور دنیا کے تمام مسائل کا جڑ قرار دے کر دراصل دنیا بھر کے عوام کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے سب سے بڑے دہشت گرد کی شناخت کروائی۔ اور انہوں نے امریکہ کی پالیسیوں کے متعلق اس وقت دنیا کی آنکھوں سے پردے ہٹائے جب پوری دنیا گہری نیند سو رہی تھی۔ حتی کہ اکثر ممالک امریکہ کو اپنا نجات دھندہ قرار دے رہے تھے۔


خبر کا کوڈ: 92306

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/92306/ہیروشیما-سے-عراق-اور-کابل-تک-دنیا-کا-سب-بڑا-دہشت-گرد-امریکہ-ہی-ہے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org