0
Tuesday 23 Mar 2021 22:42

گلگت بلتستان میں یوم پاکستان جوش و خروش سے منایا گیا، سکردو میں بڑا جلسہ، ریلی

گلگت بلتستان میں یوم پاکستان جوش و خروش سے منایا گیا، سکردو میں بڑا جلسہ، ریلی
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ مرکزی تقریب چنار باغ گلگت میں منعقد ہوئی۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بیرسٹر خالد خورشید نے پرچم کشائی کی اور شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی جبکہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی۔ یوم پاکستان کے سلسلے میں آرمی ہیلی پیڈ جوٹیال میں مختلف اداروں نے سٹالز لگائے۔ ایس سی او، ریسکیو 1122 سمیت دفاعی اداروں نے سٹالز میں مختلف اشیاء کی نمائش کی۔ جہاں پر عوام کی کثیر تعداد نے نمائش دیکھی۔ ادھر سکردو میں بھی یوم پاکستان جوش و خروش سے منایا گیا۔ سکردو میں ملک بھر میں سب سے بڑی ریلی اور جلسہ منعقد کیا گیا۔ سرکاری و نجی سکولوں کے ہزاروں بچوں نے ریلی نکالی جبکہ میونسپل گرائونڈ میں جلسہ منعقد کیا گیا، جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 923090
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش