0
Wednesday 24 Mar 2021 06:44

کئی لوگوں کو پتہ نہیں چلتا اور انہیں ٹی بی ہوتی ہے، یاسمین راشد

کئی لوگوں کو پتہ نہیں چلتا اور انہیں ٹی بی ہوتی ہے، یاسمین راشد
اسلام ٹائمز۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ اس وقت ٹی بی ہمارے جیسے ممالک کے لیے بہت بڑا مسئلہ ہے، ٹی بی سے متعلق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن بہت بڑی آگاہی مہم چلا رہی ہے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ دنیا کے 30 ایسے ممالک ہیں جہاں ٹی بی کا بہت زیادہ نمبر ہے، ہم ان 30 ممالک میں پانچویں نمبر پر ہیں، جو ایک پریشان کن صورتحال ہے۔ یاسمین راشد نے کہا کہ کئی لوگوں کو پتہ نہیں چلتا اور انہیں ٹی بی ہوتی ہے، ٹی بی کا علاج موجود ہے جبکہ تشخیص بھی بہت ضروری ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم لوگ سیلف میڈیکیشن بہت زیادہ کرتے ہیں، اگر ٹی بی کی ٹائم پر تشخیص ہو جائے تو علاج ممکن ہے جبکہ حکومت ٹی بی کا مفت علاج فراہم کر رہی ہے۔ وزیر صحت پنجاب نے یہ بھی کہا کہ وقت بہت کم ہے کیونکہ ہر قسم کی وبا پھیلی ہوئی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ 2020ء میں 5 لاکھ لوگوں کی اسکریننگ کی گئی جن میں ایک لاکھ 53 ہزار 970 مریض سامنے آئے جبکہ 10ہزار سے زائد بچوں میں ٹی بی کی تشخیص ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 923127
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش