QR CodeQR Code

افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا یکم مئی تک ممکن لیکن بہت مشکل ہوگا، جو بائیڈن

24 Mar 2021 09:24

امریکی ٹی وی کے مطابق جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ سابق صدر نے اس پر بہت زیادہ ٹھوس انداز میں بات چیت نہیں کی، اقتدار کی ہموار منتقلی نہ ہونے کی وجہ سے اس مسئلے پر کام کرنے میں وقت لگا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ افغانستان سے یکم مئی تک امریکی فوجوں کا مکمل انخلا مشکل ہوگا۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا یکم مئی تک ممکن لیکن بہت مشکل ہوگا، ایسا ہوسکتا ہے لیکن یہ بہت مشکل ہے، انخلا کے وقت سے متعلق فیصلے پر کام کر رہے ہیں۔ 

جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ سابق صدر نے اس پر بہت زیادہ ٹھوس انداز میں بات چیت نہیں کی، اقتدار کی ہموار منتقلی نہ ہونے کی وجہ سے اس مسئلے پر کام کرنے میں وقت لگا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے متعلق اس مسئلے پر ہم اب بات چیت کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ گذشتہ سال دوحا میں ہونے والے امریکا اور طالبان معاہدے کے مطابق غیر ملکی افواج کو یکم مئی تک افغانستان سے نکلنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 923133

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/923133/افغانستان-سے-امریکی-افواج-کا-انخلا-یکم-مئی-تک-ممکن-لیکن-بہت-مشکل-ہوگا-جو-بائیڈن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org