QR CodeQR Code

مریم نواز کی مقبولیت ہی سلطنت عمرانیہ کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے، محمد زبیر

24 Mar 2021 11:32

پی ایم ایل کے رہنماء کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے نواز شریف کا بیانیہ پوری طاقت کے ساتھ زندہ رکھا ہوا ہے، مریم نواز کی مقبولیت ہی سلطنت عمرانیہ کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے رہنماء محمد زبیر کا مسلم لیگ نواز کی نائب صدر سے متعلق کہنا ہے کہ مریم نواز نے نواز شریف کا بیانیہ پوری طاقت کے ساتھ زندہ رکھا ہوا ہے، مریم نواز کی مقبولیت ہی سلطنت عمرانیہ کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ محمد زبیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مریم نواز، نواز شریف اور مسلم لیگ نواز کا فخر ہیں، ایک دفعہ پھر جھوٹا، بے بنیاد اور کھوکھلا سیاسی کیس بنانے کی بھونڈی کوشش ہے، نیب تحریک انصاف کا احتساب ونگ بن چکا۔

محمد زبیر نے کہا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کو عمران خان کی آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی چوری نظر نہیں آتی، نیب نیازی گٹھ جوڑ کو بی آر ٹی، مالم جبہ، بلین ٹری سونامی، ہیلی کاپٹر کیس میں ڈاکہ نظر نہیں آتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیب خود پرامن احتجاج کو سیاسی پریس ریلیز نکال کر اشتعال پھیلا رہا ہے، نیب کی شفافیت اور غیر جانبداری اب سوالیہ نشان بن چکی ہے۔ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ سیاسی طلبی کا جواب ایک پرامن سیاسی احتجاج سے دیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 923145

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/923145/مریم-نواز-کی-مقبولیت-ہی-سلطنت-عمرانیہ-کیلئے-سب-سے-بڑا-خطرہ-ہے-محمد-زبیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org