0
Wednesday 24 Mar 2021 12:16

پائیدار امن اور مذہبی ہم آہنگی کے بغیر کوئی بھی ترقی ممکن نہیں ہے، منوج سنہا

پائیدار امن اور مذہبی ہم آہنگی کے بغیر کوئی بھی ترقی ممکن نہیں ہے، منوج سنہا
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے معاشرے کے معززین اور مذہبی قائدین کو نئی نسل میں امن اور یگانگت کا پیغام عام کرنے کے لئے کہا ہے۔ منوج سنہا سرینگر میں ایس کے آئی سی سی میں کشمیر میں مذہبی قائدین کے سنگم کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ ایک روزہ طویل کانفرنس میں تقریباً 550 مذہبی قائدین جن میں مولوی اور مفتی بھی شامل تھے، 200 خواتین اور 200 نوجوانوں نے شرکت کی۔ کانفرنس میں معروف مذہبی رہنما شیخ مظفر، مفتی نثار احمد، مولانا مظفر، طارق احمد، مفتی اسلم، خالدہ پروین، راکیش کول جی، مولانا مفتی سخی راٹھور، مولوی جاوید، مولوی شبیر، مولانا عبدالمجید پرے، مفتی غلام مصطفیٰ، مفتی مدثر محمد نے شرکت کی۔

کانفرنس کو جموں کشمیر کے لئے ایک تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے خواتین کے خلاف تشدد سے پاک معاشرہ قائم کرنے میں مذہبی قائدین کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر مختلف مذہبوں اور ثقافتوں کا مسکن رہا ہے جس سے جہاں کی مخلوط ثقافت کو پنپنے کا موقعہ ملا ہے۔ منوج سنہا نے کہا کہ پائیدار امن، مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے بغیر کوئی بھی ترقی ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے مذہبی قائدین اور خواتین کو نشیلی ادویات کی لعنت پر روک تھام لگانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔
خبر کا کوڈ : 923146
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش