0
Wednesday 24 Mar 2021 11:57

کورونا وبا سے صورتحال خراب ہوئی تو اسکول بند کرنے کا سوچا جاسکتا ہے، سعید غنی

کورونا وبا سے صورتحال خراب ہوئی تو اسکول بند کرنے کا سوچا جاسکتا ہے، سعید غنی
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیرتعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ صورتحال خراب ہوئی تو اسکول بند کرنے کا سوچا جاسکتا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ صوبہ سندھ میں کورونا کی صورتحال زیادہ خراب نہیں ہے، صوبے میں اسکول بند کرنے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا، اگر صورتحال خراب ہوئی تو اسکول بند کرنے کا سوچا جا سکتا ہے۔ کورونا کی تیسری لہر میں بڑھتے کیسز کے پیش نظر ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند یا کھلے رکھنے کا فیصلہ آج این سی او سی کے اجلاس میں ہوگا۔ اجلاس میں وزرائے تعلیم، صحت اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 923151
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش