0
Wednesday 24 Mar 2021 12:47

مولانا کی مریم اور بلاول کیخلاف انکے والدین کو ٹیلی فونک شکایت

مولانا کی مریم اور بلاول کیخلاف انکے والدین کو ٹیلی فونک شکایت
اسلام ٹائمز۔ پی ڈی ایم سربراہ فضل الرحمان نے مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مولانا نے آصف زرداری اور نواز شریف کو پیغام دیا ہے کہ بچوں کو سمجھائیں وہ بچگانہ سیاست نہ کریں۔ پی ڈی ایم سربراہ فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ طے ہوا تھا 4 اپریل سے قبل کوئی کسی کے خلاف متنازعہ بیان نہیں دے گا، بلاول اور مریم سمیت دیگر رہنماؤں کے حالیہ بیانات پر بہت مایوسی ہوئی ہے، جو فیصلے پی ڈی ایم اجلاس میں ہوئے تھے، ان پر عمل ہونا چاہیے، استعفوں اور لانگ مارچ پر پی پی نے خود وقت مانگا اس لیے سب انتظار کریں۔
 
خبر کا کوڈ : 923158
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش